Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'مل کرپارلیمنٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے'

قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کہتے ہیں طےکیاہےمل...
اپ ڈیٹ 11 جون 2021 07:37pm

قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف شہباز شریف کہتے ہیں طےکیاہےمل کرپارلیمنٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے بعد مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اورچیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹونے میڈیا سے گفتگو کی۔

شہبازشریف نےکہاحکومت نےغلط اعدادوشماردیےاورجھوٹےدعوے کئے۔ملک میں غریب کوایک وقت کی روٹی نہیں مل رہی۔یہ کہہ رہےہیں کہ معیشت ترقی کررہی ہے۔ملک کےاندرغربت اور بے روزگاری کادوردورہ ہے۔

انہوں نے کہاطےکیاہےمل کرپارلیمنٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نےکہاجوبجٹ پیش ہواوہ لگتا ہےکہ کسی اورملک کاہے۔وزیرخزانہ کسی اورملک کی معیشت کی بات کررہےتھے۔بجٹ عوام کےزخموں پرنمک پاشی کے برابر ہے۔ہمیں مل کرعوام دشمن بجٹ پرآواز اٹھانی ہے۔ مل کرہی بجٹ اورنالائق حکومت کا مقابلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہابجٹ روکنےکےلئےاپنےتمام ممبران اسمبلی اپوزیشن لیڈرکےحوالےکردیے ہیں۔شہبازشریف حکومت کےخلاف ہمارےممبران کےووٹ استعمال کریں۔

bilawal bhuto

PPP

National Assembly

shahbaz sharif

Budget 2021 22