Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سینیٹ میں بھی مالیاتی بل پیش

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی مالیاتی بل 2021 ,سالانہ بجٹ کا...
شائع 11 جون 2021 07:40pm

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں بھی مالیاتی بل 2021 ,سالانہ بجٹ کا کاپی پیش کر دی گئی ۔کاپی وزیر خزانہ شوکت ترین نے پیش کی۔

چئیرمین صادق سنجرانی نے سینیٹ اجلاس کی صدارت کی۔

وزیر خزانہ نے فنانس بل کی کاپی پیش کی تو چئیرمین سینیٹ نے اراکین سے بجٹ پر سفارشات طلب کر لیں اور کہا کہ بجٹ پر اراکین سینیٹ سیکرٹریٹ کو سفارشات جمع کرائیں ،، یہ سفارشات سات دن میں سینیٹ فنانس کمیٹی کو بھجوائیں ۔

کمیٹی دس دن میں رپورٹ پیش کرے گی ۔ فنانس پر بحث پیر سے شروع کی جاۓ گی ۔ بعد ازاں سینیٹ اجلاس پیر کی سہ پہر چار بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

اس سے قبل قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں وزیر خزانہ شوکت ترین نے دعویٰ کیاکہ حکومت معیشت کوترقی کی راہ پرڈالنےمیں کامیاب ہوگئی، پاکستان کوروناکےبھیانک اثرات سے بچ گیا، ہر شعبے میں ترقی کی شرح ریکارڈ کی گئی، زراعت کے شعبے میں بہتر کارکردگی ہوئی۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ کپاس کے علاوہ دیگر فصلوں میں بہتری ہوئی، چاول اور گندم کی فصلوں کی پیداوار غیرمعمولی رہی۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ایل ایس ایم سیکٹرنے9فیصد ترقی کی، خدمات کے شعبے کی ترقی میں نمایاں بہتری آئی، مارچ سےمئی کےدوران کوروناکی تیسری لہرسےواسطہ پڑا۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر رواں سال 29 ارب ڈالر رہیں گی، ترسیلات میں اضافہ وزیراعظم سےمحبت کانتیجہ ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ خدمات کے شعبے میں نمایاں اضافہ ہوا، ای کامرس میں نمایاں اضافہ ہوا، فی کس آمدنی میں 15 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ٹیکس وصولی میں بھی شاندار اضافہ ہوا،

Finance minister

senate

Sadiq Sanjarani

shaukat tareen

annual budget

Finance Bill 2021