Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

واپڈا نے شیڈول سے پہلے تربیلاپن بجلی گھر میں کا میابی سے دو ٹنلز کو فعال کر دیا

واپڈا نے شیڈول سے پہلے تربیلا پن بجلی گھر میں صفائی اور تعمیراتی...
شائع 11 جون 2021 05:32pm
کاروبار

واپڈا نے شیڈول سے پہلے تربیلا پن بجلی گھر میں صفائی اور تعمیراتی کام کا میابی سے مکمل کر کے دو ٹنلز کو فعال کر دیا ہے۔

واپڈا کے ترجمان کے مطابق عالمی بینک کے مالی تعاون سے مکمل ہونے والے ان تعمیراتی کاموں کا مقصد تربیلا ڈیم کی بجلی کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

انہوں نےکہاکہ ان تعمیراتی کاموں کی تکمیل اور تربیلامیں پانی ذخیرہ کرنے کی سطح میں اضافے کے ساتھ پن بجلی گھر کے دو مزید یونٹس نے شیڈول سے 21 دن پہلے بجلی کی پیداوار شروع کر دی ہے جس سے تربیلا ڈیم کی بجلی کی پیداواری صلاحیت 672 میگا واٹ کے اضافےکےساتھ 1358 میگاواٹ سے2030 میگاواٹ ہو گئی ہے۔

تربیلا سے 10 دن کے دوران بجلی کی پیداوار 3800 میگاواٹ تک ہو جائے گی۔

ریڈیو پاکستان

World Bank

electricity

WAPDA