Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان طویل عرصے بعد معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے'

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد حسین نےکہا ہے کہ وزیر اعظم...
اپ ڈیٹ 11 جون 2021 05:12pm

وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد حسین نےکہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت پاکستان ایک طویل مدت کے بعد معاشی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں۔ عوام اور اداروں کے وزیر اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کے باعث معاشی استحکام حاصل ہوا۔

انہوں نے حزب اختلاف پر زور دیا کہ وہ احتساب کو اصلاحات سے الگ رکھے اور انتخابی اور عدالتی اصلاحات کےلئے حکومت کے ساتھ بات چیت کے عمل میں شریک ہو۔

ریڈیو پاکستان

pm imran khan

fawad chaudhry

Federal Information Minister

Budget 2021