Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وفاقی کابینہ کی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10فیصد اضافے کی منظوری

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد...
شائع 11 جون 2021 02:58pm

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافےکی منظوری دے دی ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بجٹ سےمتعلق وفاقی کابینہ کاخصوصی اجلاس ہوا، جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ، ترقیاتی پروگرام اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نےآئندہ مالی سال کے بجٹ کی تجاویز کی منظوری دے دی جبکہ کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافےکی بھی منظوری دے دی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں تنخواہوں میں اضافےکےحوالےسےطویل بحث مباحثہ ہوا۔

بجٹ اجلاس کیلئے اپوزیشن نے بھی صف بندی کرلی

دوسری جانب بجٹ اجلاس کیلئے اپوزیشن نے بھی صف بندی کرلی، حزب اختلاف نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی بنالی۔

احتجاج کیلئےپلے کارڈز تیار کرلئے گئے، ایوان کے اندر اور باہر بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔

pm imran khan

اسلام آباد

salary increase

government employees

federal cabinate

Budget 2021 22