Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، ایک جوان شہید

خاران :بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے...
شائع 11 جون 2021 10:55am

خاران :بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرکے 2انتہائی مطلوب دہشتگرد وں کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کا ایک بہادر جوان بھی شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے ہلمرگ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ،آپریشن کے دوران2انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران بھاری مقدارمیں اسلحہ،گولیاں اور دیگر سامان قبضے میں لے لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی بلوچستان کا ایک بہادر جوان فداالرحمان شہید ہو گیا، شہید ہونئے والے سپاہی کا تعلق چترال کے علاقے مستوج سے ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے مادر وطن کیخلاف ہرسازش ناکام بنانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں قربانیوں سے حاصل امن و استحکام کو ہرقیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

ISPR

بلوچستان

security forces

operation