Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان سپرلیگ6: بابراعظم نے محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا

ابوظہبی :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے چھٹے ایڈیشن میں کراچی...
اپ ڈیٹ 11 جون 2021 11:02am

ابوظہبی :پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے چھٹے ایڈیشن میں کراچی کنگز کے بابراعظم نے ملتان سلطانزکے محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا، پی ایس ایل 6 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

پی ایس ایل6 کے بقیہ میچز ابوظہبی میں کھیلے جارہے ہیں، ابوظہبی میں گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں جس میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست سے دوچار کیا۔

میچ میں بابراعظم نے 63 گیندوں پر 85 رنز بنائے، جس کے بعد بابراعظم سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے،جس کے بعد انہوں نے ملتان سلطانزکے کپتان محمد رضوان کو پیچھے چھوڑ دیا۔

بابراعظم نے ابھی تک 6 میچز کھیل کر328 رنز بنائے ہیں جبکہ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان 326 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر ہیں۔

babar azam

karachi kings

mohammad rizwan

ابوظہبی

Multan Sultans

PSL6