Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خضدار میں تیز رفتار مسافر کوچ کھائی میں جاگری، 19 مسافر جاں بحق

کوئٹہ :خضدار کے قریب بھلونک تھانے کی حدود میں تیز رفتار مسافر ...
اپ ڈیٹ 11 جون 2021 03:26pm

کوئٹہ :خضدار کے قریب بھلونک تھانے کی حدود میں تیز رفتار مسافر کوچ کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں19 مسافر جاں بحق جبکہ 50زخمی ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع خضدار کے قریب بھلونک کے مقام پر مسافرکوچ کوخوفناک حادثہ پیش آیاہے جہاں مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں 19مسافرجان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں اور لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کردیا گیا،جاں بحق اور زخمی افراد میں بچے جوان اور بوڑھے افراد شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں،جاں بحق افراد زیادہ تر مسافر کوچ کی چھت پر سوار تھے ۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوئی اور توازن برقرار نہ رکھتے ہوئے کھائی میں جاگری ۔

حادثے میں زخمی بعض افرادکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جس سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

متاثرہ افراد درگاه عالیہ کاکاہیر وڈہ میں منعقدہ مذہبی اجتماع میں شرکت کے بعد سندھ جارہےتھے، تمام افراد کا تعلق دادو جوہی سے ہے۔

بلوچستان

passenger bus

khuzdar

fall into deep