Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لیگی رہنما جاوید لطیف رہا ، کارکنوں کا استقبال

مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف ضمانت پر جیل سے رہا ہونے کے...
شائع 10 جون 2021 11:09pm

مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف ضمانت پر جیل سے رہا ہونے کے بعد شیخوپورہ پہنچ گئے جن کا لیگی رہنماؤں اور تاجر برادری کی طرف سے راستے میں جگہ جگہ بھرپور استقبال کیا گیا ۔

میاں جاوید لطیف کا قافلہ ہرن مینار انٹر چینج سے جہانگیر بازار پہنچا تو مرکزی انجمن تاجران کی طرف سے لگائے گئے استقبالی کیمپ میں تاجر رہنماؤں نے ان کا استقبال کیا۔

ان پر منوں پھولوں کی پتیاں اور نوٹ نچھاور کئے گئے جلوس میں کاروں، رکشوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد شامل تھی جبکہ ہرن مینار انٹر چینج سے میاں ہاؤس تک سڑک کے دونوں اطراف نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کے قد آور پورٹریٹ لگائے گئے جبکہ قافلہ جونہی میاں ہاؤس پہنچا تو کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور گھوڑا ڈانس پیش کرنے سمیت آتش بازی کا زبردست مظاہرہ کیا گیا۔

PML N leader

Bail