Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی پی رہنما کو تھپڑ ، فردوس عاشق اعوان ٹوئیٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

فردوس عاشق اعوان ایک مرتبہ پھر نہ صرف خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں...
شائع 10 جون 2021 09:17pm

فردوس عاشق اعوان ایک مرتبہ پھر نہ صرف خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں بلکہ ٹوئیٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ کررہی ہیں ، پہلے ان کی اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کیساتھ ڈانٹ ڈپٹ کی وجہ سے موضوع بحث بنی ہوئی تھیں لیکن اس مرتبہ انہوں نے براہ راست پی پی کے ایم این اے قادر مندوخیل کو تھپڑ جڑ دیا ہے۔

واقعے کے بعد ٹوئیٹر پر بھی یہ ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے اور ٹوئیٹر صارف اس واقعے پر نہ صرف اپنی مختلف آراء کا اظہار کررہے ہیں بلکہ اس حوالے سے مختلف میمز بھی شیئر کی جارہی ہیں۔

حمزہ اظہر نامی صارف نے ان کو پاکستان کا نیا ہیوی ویٹ چیمپئن قرار دیا۔

تاہم ایک عثمان نامی صارف نے واقعہ میں برابر کا ذمے دار شو کے میزبان کو بھی قرار دیا۔

ٹوئیٹر پر ایک حماد نامی صارف نے لکھا کہ "آپا راک کیمرہ مین شاکڈ " اور ساتھ میں اس نے فردوس عاشق اعوان کی تپھڑ رسید کرتے ہوئے تصویر شیئر کی اور اس میں ہالی وڈ اداکارہ لیونارڈو کو کیمرہ میں دکھایا گیا ہے۔وقاص نامی صارف نے فردوس عاشق اعوان کی تھپڑ رسید کرنے کیساتھ باکسنگ گلووز پہننے ہوئے بھی تصویر شیئر کی ۔

واضح رہے کہ مقامی ٹی وی چینل میں پروگرام میں فردوس عاشق اعوان کے ساتھ پیپلز پارٹی کے رکنِ قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل شریک تھے۔ پروگرام کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہوئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فردوس عاشق اعوان کو مبینہ طور پر نازیبا زبان استعمال کررہی ہیں ۔ اور انہیں قادر خان مندوخیل کو طمانچہ مارتے اور ان پر حملہ کرتے ہوئے بھی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے۔

پروگرام کے دوران پی پی رہنما قادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان کو کرپٹ کہا تو وہ غصے میں آپے سے باہر ہوگئیں انہوں نے مندوخیل کا گریبان پکڑ لیا۔

Firdous Ashiq Awan

PPP MNA