اسرائیل کی مالی معاونت، امریکا دو دھڑوں میں تقسیم
اسرائیل کے جنگی جرائم پر آنکھیں بند رکھنے والے انسانی حقوق کے علمبردار امریکا میں سے ہی اسرائیل کےلئے مشکلات کھڑی ہونی شروع ہوگئیں ہیں۔
حال ہی میں ہونے والے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسرائیل کے معاملے پر ڈیموکریٹ ووٹرز تقسیم ہوگئے ہیں۔ تقریباً نصف ووٹرز کا مطالبہ ہے کہ اسرائیل کی ملٹری ایڈ کم کی جائے۔
مالی معاونت کے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں 45 فیصد ڈیموکریٹک ووٹرز نے کہا کہ 3.8 ارب ڈالرز کی سالانہ فنڈنگ میں کمی کی جائے جبکہ یہی مطالبی 25 فیصد رپبلکن اور 35 فیصد آزاد امیدواروں نے کیا۔
ڈیموکریٹک ووٹرز نے امریکی صدر جو بائیڈن اسرائیل غزہ تنازعے کو حل کرنے کے طریقے پر زبردست سپورٹ کا اظہار کیا۔ جبکہ رپبلکنز کا رویہ انتظامیہ کے طریقہ پر کافی تنقیدی تھا۔
Comments are closed on this story.