Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 900 ارب روپے ہونے کا امکان

وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 900 ارب روپے ہوگا ۔ وفاقی وزارتوں کو 672...
شائع 10 جون 2021 06:29pm
کاروبار

وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 900 ارب روپے ہوگا ۔ وفاقی وزارتوں کو 672 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ ملے گا ۔

آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی دستاویزکے مطابق ایوی ایشن ڈویژن کیلئے 4 ارب 29 کروڑ اور کابینہ ڈویژن کو 56 ارب2کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ ملے گا ۔

موسمیاتی تبدیلی کا ترقیاتی بجٹ 14ارب روپے اورکامرس ڈویژن کو 30 کروڑروپے کا ترقیاتی بجٹ ملے گا ۔ دستاویزکے مطابق وزارت تعلیم و تربیت کیلئے9 ارب روپے اوروزارت خزانہ ترقیاتی کاموں پر94ارب روپے خرچ کرے گی ۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کو 37 ارب روپے اور ہاؤسنگ و تعمیرات کیلئے 14 ارب94 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ ملے گا ۔

وزارت انسانی حقوق کوترقیاتی بجٹ کی مد میں22 کروڑ اور وزارت صنعت و پیداوار 3 ارب کا ترقیاتی بجٹ خرچ کرے گی ۔

دستاویز کے مطابق وزارت اطلاعات کا ترقیاتی بجٹ 1 ارب 84 کروڑ روپے اور وزارت آئی ٹی 8 ارب روپے ترقیاتی کاموں پرخرچ کرے گی ۔ بین الصوبائی رابطہ کیلئے 2 ارب 56 کروڑ اور وزارت داخلہ کیلئے ترقیاتی بجٹ 22 ارب روپے کی تجویز دی گئی ہے ۔

امورکشمیر اورگلگت بلتستان کیلئے61ارب اور وزارت قانون و انصاف کے لیے 6 ارب کا ترقیاتی بجٹ ملے گا ۔

دستاویز کے مطابق امور جہازرانی و میری ٹائم کیلئے 4 ارب 95 کروڑاور وزارت انسداد منشیات کیلئے 33 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا ہے ۔

وزارت غذائی تحفظ کے لیے 12 ارب اور نیشنل ہیلتھ سروسز کیلئے 22ارب82 کروڑ ترقیاتی بجٹ مقرر کیا گیا ہے۔

دستاویز میں کہا گیا کہ قومی ورثہ و ثقافت کیلئے 4 کروڑ 59 لاکھ اور پٹرولیم ڈویژن کو 3 ارب 7 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ ملے گا ۔

وزارت منصوبہ بندی کے لیے 99 ارب 25 کروڑ اور سماجی تحفظ کے لیے 11 کروڑ 89 لاکھ کا ترقیاتی بجٹ مختص کیا گیا ہے ۔

دستاویز کے مطابق ریلوے ڈویژن کیلئے 30 ارب روپے اورسائنس و ٹیکنالوجی کیلئے 8 ارب 11 کروڑ کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا ہے ۔ آبی وسائل کے لیے 110 ارب روپے اور این ایچ اے کیلئے 113 ارب 95 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ ہوگا ۔

پیپکو کے لیے 53 ارب روپے سے زائد اور دیگر ضروریات و ایمرجنسی کیلئے 60 ارب روپے مختص کیا ہے۔

Budget 2021 22

federal budget