Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ کل قومی اسمبلی میں پیش...
شائع 10 جون 2021 12:26pm

اسلام آباد: آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، وفاقی بجٹ کا حجم 8 ہزار ارب روپے سے زائد ہوگا۔

وفاقی بجٹ کا اعلان کل ہوگا، بجٹ میں 500ٹیرف لائنزختم کرنےکےساتھ ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ زیرغور ہے۔

ذرائع کےمطابق مالی سال 22-2021کےبجٹ کا حجم 8ہزار ارب روپےہوگا جس میں سالانہ ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ21کھرب روپےاورٹیکس آمدن کا ہدف58کھرب روپےمقررکئےجانےکاامکان ہے۔

بجٹ خسارہ 35ارب روپے متوقع ہے،دفاع کیلئے 1320ارب روپے مختص کئے جاسکتے ہیں۔

آئندہ مالی سال معاشی ترقی کا اندازہ 4اعشاریہ 8فیصد ہوگا،زراعت کا ساڑھے 3فیصد،صنعتی شعبے کا ساڑھے 6فیصداور خدمات کے شعبے کی ترقی کا تخمینہ 4اعشاریہ 8فیصد لگایا گیا ہے۔

اسلام آباد

National Assembly

Budget 2021 22