Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا آپ بتا سکتے ہیں یہ کس شخصیت کا بچپن ہے۔۔۔؟

اکثر و بیشتر فنکار اپنے بچپن اور جوانی کی یادیں سوشل میڈیا...
شائع 10 جون 2021 11:45am

اکثر و بیشتر فنکار اپنے بچپن اور جوانی کی یادیں سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پوسٹ کرتے ہیں جو کچھ ہی دیر میں وائرل ہوجاتی ہیں۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے منسلک ایک معروف اداکارہ نے بھی اپنے بچپن کی تصویر شیئر کی ہے۔

لیکن کیا آپ اوپر پیش کی گئی تصویر کو دیکھ کر بتا سکتے ہیں کہ یہ کون ہیں؟

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس تصویر کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ یہ 20 سال پہلے کی ایک سنہری یاد ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جہاں تو مسکرائے میری منزل وہیں۔ ایک بہت خاص بندے نے مجھ سے کہا کہ یاد کرو بچپن میں تم کیسی تھیں، اس ننھی خالص انسان پر فخر کرنے کی کوشش کرو، تم کبھی بھی سیدھے راستے سے محروم نہیں ہوگی۔

کیپشن کے اختتام پر انہوں نے اس پوسٹ کو بنانے والی اپنی مداح کا شکریہ ادا بھی کیا۔

اگر آپ اب بھی سمجھ نہیں پائے تو آئیے ہم آپ کو بتا دیتے ہیں۔ تصویر میں موجود یہ اداکارہ پاکستانی شوبز کا معروف نام ماورہ حسین ہیں۔

انسٹاگرام/ماروہ حسین

Instagram

Pakistani Actress