Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر

لندن:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کہنی میں تکلیف کے...
شائع 10 جون 2021 09:11am

لندن:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کہنی میں تکلیف کے باعث انگلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم اس وقت ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے انگلینڈ میں موجود ہے،دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا تھا۔

دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل کین ولیمسن کہنی میں تکلیف کے باعث دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

دوسرا ٹیسٹ میچ 10 جون سے شروع ہوگا جبکہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل 18 جون سے شروع ہوگا،بھارت کی ٹیم بھی اس وقت انگلینڈ پہنچ چکی ہے۔

london

England

Cricket Team

NewZealand