Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

'وکلاء تنظیموں کی سیاست آزادانہ اور حکومت کی مداخلت کے بغیر ہونی چاہیئے'

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں وکلاء تنظیموں...
شائع 09 جون 2021 10:25pm

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کہتے ہیں وکلاء تنظیموں کی سیاست آزادانہ اور حکومت کی مداخلت کے بغیر ہونی چاہیئے۔

راولپنڈی اور اسلام آباد اکے انصاف وکلا فورم کے ایک وفد نے وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے بدھ کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے وکلا تنظیموں کی فلاح و بہبود کےلئے حکومت کے پختہ عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا وکلاء تنظیموں کی سیاست آزادانہ اور حکومت کی مداخلت کے بغیر ہونی چاہیئے۔

انہوں نے کہا انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کےلئے ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کا تقاضا ہے۔

انہوں نے کہا راولپنڈی، ملتان اور پنجاب کی بار کونسلوں سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات کروانے کےلئے اپنی رضامندی ظاہر کی ہے جبکہ دیگر بار ایسوسی ایشنز بھی یہ ٹیکنالوجی استعمال کر سکتی ہیں۔

ریڈیو پاکستان

fawad chaudhry