Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس ایل 6 کے پہلے مرحلے میں پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز کا پہلا نمبر

ابوظہبی :پاکستان سپرلیگ 6کے پہلے مرحلے میں کراچی کنگز ٹاپ پر ...
شائع 09 جون 2021 01:48pm

ابوظہبی :پاکستان سپرلیگ 6کے پہلے مرحلے میں کراچی کنگز ٹاپ پر رہی، رنز بنانے میں محمد رضوان اور وکٹیں اڑانے میں ثاقب محمود سب سے آگے رہے۔

کراچی میں شروع ہونی والی ادھوری پی ایس ایل 6 اب ابوظبی میں مکمل ہوگی، نیشنل اسٹیڈیم میں 14میچز تک سلسلہ چلا، ٹیموں نے خوب زور لگایا۔

فی الحال پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز کا پہلا نمبر ہے،5میں سے 3میچز جیتے،6پوائنٹس کےساتھ پشاورزلمی دوسرے اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے لاہور قلندرز چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔

پوائنٹس ٹیبل
پوائنٹس ٹیبل

ملتان سلطانز اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزایک ایک میچ کی جیت پائی،پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب پانچویں اور چھٹی پوزیشن ہے۔

رنز بنانے میں ملتان سلطانز کے محمد رضوان سب سے آگے ہیں،5میچز میں 297رنز جوڑے جبکہ پشاور زلمی کے ثاقب محمود نے 12وکٹیں لیں۔

karachi kings

mohammad rizwan

ابوظہبی

PSL6

points table