’آج ملک میں کورونا ویکسی نیشن کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر جائے گی‘
اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ آج ملک میں کورونا ویکسی نیشن کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر جائے گی،الحمدللہ لوگ رجسٹر بھی کر رہے ہیں اور ویکسین بھی بڑی تعداد میں لگائی جا رہی ہیں،اگر آپ نے ابھی تک نہیں لگوائی تو جلد ہی لگوائیں۔
این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ انشاءاللہ آج ملک میں اب تک ہونے والی کورونا ویکسی نیشن کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر جائے گی ،الحمدللہ لوگ رجسٹر بھی کر رہے ہیں اور ویکسین بھی بڑی تعداد میں لگائی جا رہی ہیں۔
انشاء اللہ آج ملک میں اب تک ہونے والی کرونا ویکسینیشن کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر جائے گی. الحمدللہ لوگ رجسٹر بھی کر رہے ہیں اور ویکسین بھی بڑی تعداد میں لگائی جا رہی ہیں. اگر آپ نے ابھی تک نہیں لگوائ تو جلد ہی لگوائیں
— Asad Umar (@Asad_Umar) June 9, 2021
اسد عمر نے عوام سے ایک بار پھر اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی تو جلد ہی لگوائیں۔
Comments are closed on this story.