Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول بھٹو کابجٹ میں شعبہ صحت و تعلیم کیلئے مزید فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےبجٹ...
اپ ڈیٹ 09 جون 2021 02:18pm

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےبجٹ میں شعبہ صحت و تعلیم کیلئے مزید فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے سلیکٹڈ بجٹ بنایا جسے کسی طور قبول نہیں کریں گے۔

اپنے بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے قومی اقتصادی کونسل کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہارکرتےہوئے بجٹ میں شعبہ صحت و تعلیم کیلئے مزید فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کردیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آئندہ بجٹ میں شعبہ صحت کیلئے صرف 30ارب روپے مختص کرنا عوام کو کورونا وائرس کی وبا ءکے حوالے کردینے کے مترادف ہے،شعبہ صحت کیلئے بجٹ میں صرف 3.3 فیصد فنڈز مختص کرکے پی ٹی آئی حکومت نے واضح کردیا کہ عوام کی صحت ان کی اولین ترجیح نہیں ہے،پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو خوش کرنے کیلئے بجٹ میں 68 ارب روپے اور وبا ءسے بچاؤ کیلئے صرف 5ارب روپے کے فنڈز رکھنا عوام دشمنی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ شعبہ تعلیم کیلئے بجٹ میں صرف 5.5 فیصد فنڈز مختص کرکے عمران خان نے قوم کے مستقبل کے ساتھ ایک مذاق کیا ہے، وزیراعظم صاحب!اگر سڑکیں بنانے سے ملک ترقی نہیں کرتے تو اپنی حکومت کے آخری سے پہلے ترقیاتی بجٹ میں 38 فیصد کا اضافہ کیوں کیا ؟

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھاکہ ترقیاتی بجٹ کو بھی عمران خان نے سیاسی انداز سے تقسیم کرکے ملک میں احساس محرومی کو بڑھادیا، بجٹ میں شعبہ صحت و تعلیم کو نظر انداز کرکے اگلے 2سال تک شاید کبھی نہ مکمل ہونے والے منصوبوں کے افتتاح سے عمران خان کی نااہلی نہیں چھپ سکے گی، جہاں پی ٹی آئی کی حکومت تھی،عمران خان نے ان صوبوں کیلئے زیادہ ترقیاتی بجٹ رکھ کر یہ ثابت کیا کہ وہ خود کو پورے پاکستان کا وزیراعظم نہیں سمجھتے،وزیر اعظم نے سلیکٹڈ بجٹ بنایا جسے کسی طور قبول نہیں کریں گے۔

pm imran khan

karachi

PPP Chairman

Bilawal Bhutto Zardari

budget

تعلیم

Funds