Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

ندا یاسر کے غصے سے متعلق شوہر یاسر نواز کا انکشاف

اپنی نجی زندگی کے دلچسپ پہلوؤں پر بات کرتے ہوئے پاکستان کے معروف...
شائع 09 جون 2021 11:27am

اپنی نجی زندگی کے دلچسپ پہلوؤں پر بات کرتے ہوئے پاکستان کے معروف اداکار و ہدایت کار یاسر نواز نے بتایا کہ ان کی اہلیہ ندا یاسر نے ایک بار نیند میں خلل آنے پر غصے میں آکر ٹی وی توڑدیا تھا۔

یاسر نواز بتایا کہ ایک دن ان کی ان کی اہلیہ سے کسی بات پر جھگڑا ہوا تھا۔ اس رات وہ ٹی وی دیکھ رہے تھے کہ ندا نے انہیں آواز دے کر کہا، ٹی وی کی آواز آہستہ کردو۔ جس پر انھوں نے آواز کم کر دی۔

ندا نے دوبارہ انہیں آواز مزید کم کرنے کو کہا اور انہوں نے آواز مزید کم کردی۔

تاہم ندا یاسر کی نیند پھر بھی متاثر ہورہی تھی جس پر انہوں نے اسٹیل کی پانی کی بوتل اٹھا کر ٹی وی کو دے ماری اور ٹی وی ٹوٹ گیا۔

یاسر نواز کہتے ہیں کہ اس کے بعد میں رات کو ٹی وی نہیں دیکھتا اور کبھی ندا مجھے ٹی وی کی آواز کم کرنے کا کہیں تو میں آواز بند ہی کردیتا ہوں۔

Pakistani Actress

Nida Yasir