Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میراجی کا نیا روپ۔۔۔۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا جی آج کل دبئی میں...
شائع 09 جون 2021 11:25am

پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا جی آج کل دبئی میں رہائش پذیر ہیں اور ہدایت کار و فلم ساز قاسم گل پنہور کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ جس میں وہ ایک "انٹرنیشنل ڈان" کا کردار ادا کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس فلمل میں لیجنڈ اداکار غلام محی الدین کے علاوہ کئی دیگر ممالک کے اداکار بھی اپنے اپنے کردار نبھا رہے ہیں۔ اس فلم کی کچھ شوٹنگ امریکہ اور دبئی میں کی گئی ہے۔

تاہم ابھی تک فلم کا نام سامنے نہیں آسکا ہے۔

میرا جی نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ فلم میں بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی بہن ایزابیل کیف بھی کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کورونا کے باعث روک دی گئی تھی، اب وبا میں کمی کے بعد اس فلم پر دوبارہ کام کا آغاز کیا گیا ہے۔

اداکارہ میرا نے کہا کہ اس فلم میں ان کے ساتھ ردا اصحفانی ایکشن ہیروئن کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ یہ فلم ان کے مداحوں کے لئے ایک اچھا تحفہ ہو گی۔

Pakistani Actress

Meera