Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

گھوٹکی ٹرین حادثے کے بعد ریسکیو آپریشن مکمل،اپ اور ڈاؤن ٹریک بحال

ڈہرکی :گھوٹکی ٹرین حادثے کے بعد ریسکیوآپریشن مکمل کرلیا...
شائع 08 جون 2021 03:06pm

ڈہرکی :گھوٹکی ٹرین حادثے کے بعد ریسکیوآپریشن مکمل کرلیا گیا،32گھنٹےبعد اپ اورڈاؤن ٹریک بحال کردیئے گئے،ٹرینوں کی روانگی جاری ہے۔

گزشتہ روز گھوٹکی میں ڈہرکی کے قریب ہونے والے المناک ٹرین حادثے کے 32گھنٹے بعد حادثے کے مقام پر دونوں ٹریک بحال کردیئے گئے ہیں۔

حادثے کے مقام سے ٹرینوں کی روانگی شروع ہوگئی،گرین لائن ایکسپریس کراچی روانہ ہوگئی۔

گھوٹکی ٹرین حادثہ:جاں بحق افراد کے ورثاءکو 15لاکھ روپے امدادی رقم دینے کا اعلان

دوسری جانب وفاقی حکومت نے گھوٹکی ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کے ورثا ءکو 15لاکھ روپے امدادی رقم دینے کا اعلان کردیا۔

وزیرریلوےاعظم سواتی نے کہا کہ حادثے میں جاں بحق افرادکےورثاءکو15لاکھ اور زخمیوں کو 50ہزار روپےدیےجائیں گے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق جاں بحق افرادمیں سے 9کی شناخت نہیں ہوسکی۔

Train Accident

Ghotki

Dharki

rescue operation