معروف پاکستانی بینڈ اوور لوڈ کے بانی فرہاد ہمایوں انتقال کرگئے
مشہور پاکستانی بینڈ اوورلوڈ کے بانی فرہاد ہمایوں کو منگل کو انتقال کرگئے ہیں۔ اس افسوس ناک خبر کا اعلان بینڈ کے آفیشل پیج پر کیا گیا ہے۔
بینڈ کے آفیشل فیس بک پیج پر اطلاعی پوسٹ میں لکھا گیا، ' عظیم فرہاد ہمایوں آج صبح ہمیں چھوڑ کر ستاروں کی دنیا میں چلے گئے ہیں۔ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے والے، اپنی اقدار میں سمجھوتہ نہ کرنے والے، خطاوار حد تک سخی اور انتہائی مزاحیہ! فادی جوش اور فن دونوں لحاظ سے اپنے وقت سے بہت آگے تھے۔'
پوسٹ میں مزید کہا گیا کہ 'وہ چاہتا ہے کہ ہم اس کی زندگی کا جشن منائیں، لہٰذا ہم ان کے اہل خانہ، دوستوں اور مداحوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ ان کا احترام کریں اور آج ان کے لئے دعا مانگیں۔ ہم انہیں ڈیوڈ بووی کے یہ الفاظ کہتے ہوئے تقریباً سن سکتے ہیں: "مجھے نہیں معلوم کہ میں یہاں سے کہاں جا رہا ہوں، لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ یہ بورنگ نہیں ہوگا۔" ہمارے جینٹل جائنٹ کو خدا بخشے اور ہنگامہ برپا کرنے کیلئے آپ کا شکریہ۔'
پوسٹ میں ہمایوں کی موت کی وجہ کا ذکر نہیں کیا گیا، لیکن 2018 میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں برین ٹیومر ہے، جس کی سرجری "دنیا کے سب سے بڑے سرجن" کریں گے۔
بہت سارے لوگوں نے سوشل میڈیا پر موسیقار کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے اور اوورلوڈ نے ہماری جوانی کو یادگار بنایا ہے۔
Comments are closed on this story.