کینیڈا میں کار ڈرائیور نے مسلمان خاندان کو کچل ڈالا، 4 افرادجاں بحق
اوٹاوا:کینیڈا میں کارڈرائیورنے مسلمان خاندان کوکچل ڈالا،جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے۔
ایک اور مسلمان خاندان اسلامو فوبیا کی بھینٹ چڑھ گیا،کینیڈا کے شہر اونٹاریومیں کارڈرائیورنے فٹ پاتھ پر گاڑی چڑھا کر ایک ہی خاندان کے 5افرادکوکچل ڈالا،جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے،کار سوار نے جان بوجھ کر مسلمان خاندان کو نشانہ بنایا،واقعہ مذہبی منافرت پر مبنی ہے ۔
جاں بحق ہونےوالوں میں 2 خواتین، جن کی عمریں 74 اور 44 سال، ایک 46 سالہ شخص اور ایک 15 سالہ لڑکی شامل ہیں جبکہ اس خاندان کا تنہا زندہ بچ جانے والا ایک 9سالہ لڑکا شدید زخمی حالت میں اسپتال موجود ہے۔
دوسری جانب کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے واقعے کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ ہم لندن سمیت ملک بھرکی مسلم کمیونٹی کے ساتھ کھڑے ہیں ، کینیڈا میں اسلاموفوبیا کیلئے کوئی جگہ نہیں ،اونٹاریوواقعےنےہلا کر رکھ دیاہے،اس نفرت کوہرصورت روکنا ہوگا۔
I’m horrified by the news from London, Ontario. To the loved ones of those who were terrorized by yesterday’s act of hatred, we are here for you. We are also here for the child who remains in hospital - our hearts go out to you, and you will be in our thoughts as you recover.
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) June 7, 2021
جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ لندن سے موصول ہونیوالی خبروں سے گھبرا گیا ہوں اور ان لوگوں کے پیاروں کو جو نفرت انگیز حرکتوں سے گھبرائے ہوئے تھے ان کیلیے حاضر ہوں۔
کینیڈین وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم اس زخمی بچے کیلیے حاضر ہیں جو کہ اسپتال زیر علاج ہے اور کہا کہ جیسے ہی تم صحتیاب ہوجاؤ گے ہمیں یاد رہو گے۔
To the Muslim community in London and to Muslims across the country, know that we stand with you. Islamophobia has no place in any of our communities. This hate is insidious and despicable - and it must stop.
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) June 7, 2021
Comments are closed on this story.