چینی ویکسین لگوانے والے سعودی عرب میں داخل ہو سکتے ہیں؟
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے غیر ملکیوں کے سعودی عرب میں داخلے کیلئے ضروری کووڈ 19 ویکسینز کے نام فراہم کردئیے ہیں۔
شہری نے فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی سے سوال کِیا کہ کیا سعودی عرب نے چین کی سائینو فارم ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے؟
جس سعودی اتھارٹی نے واضح کیا کہ سائینو فارم ویکسین کی منظوری کی اطلاع نہیں ہے۔
اتھارٹی نے کہا کہ سعودی عرب آنے والوں کیلئے تاحال کورونا کی 4 ویکسینز کی منظوری دی گئی ہے جن میں فائزر، ایسٹرا زینیکا، موڈرنا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں 2 طرح کی ویکسین لگائی جا رہی ہے، سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو فائزر اور ایسسٹرازینیکا لگائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے حج وعمرہ کیلئے چینی ویکسینز کو اپنی لسٹ میں شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Comments are closed on this story.