Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلم بننی شروع ہونے سے پہلے ہی 9 کروڑ کا نقصان

بولی وُڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو نئی آنے والی فلم "ٹائیگر 3"...
شائع 08 جون 2021 08:20am

بولی وُڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کو نئی آنے والی فلم "ٹائیگر 3" سے متعلق بڑا جھٹکا لگ گیا ہے۔ فلم ابھی بننا شروع بھی نہیں ہوئی کہ اس نے نو کروڑ کا نقصان دیدیا۔

سلمان خان کی فلمیں ہمیشہ 100 کروڑ کے کلب میں شامل ہوتی ہیں۔ تاہم اس بار عید پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم "رادھے" فلاپ ثابت ہوئی اور سلمان خان کو فلم رادھے کو لے کر کافی نقصان اٹھانا پڑا۔

بات یہیں نہیں رُکی، بلکہ اب اداکار کو ایک اور بڑا دھچکا لگا ہے جو ان کی نئی آنے والی فلم "ٹائیگر3" سے متعلق ہے۔

فلم "ٹائیگر 3" کی شوٹنگ کے لیے مارچ میں تقریباً 300 ورکرز نے مل کر سیٹ تیار کرلیا تھا، کووڈ 19 کے بعد لاک ڈاؤن کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ نہ ہو سکی۔

بھارت میں آئے طوفان تاؤتے کی وجہ سے ہونے والی شدید بارشوں نے فلم کے سیٹ کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا اور رہی سہی کسر حال ہی میں ہونے والی مون سون بارشوں نے پوری کر دی۔

پروڈیوسرز و ہدایتکاروں کو مشورہ دیا گیا کہ اس سیٹ کو مسمار کرنا ہی بہتر ہے، جس کے بعد تقریباً 200 ورکرز کو سیٹ مسمار کرنے کا کام سونپ دیا گیا ہے۔

جس کی وجہ سے فلم "ٹائیگر 3" کو ریلیز سے قبل ہی 9 کروڑ کا نقصان اٹھانا پڑا۔

Salman Khan

Bollywood