Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا سے 24گھنٹوں میں مزید 58 افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 3.02 فیصد ہوگئی

ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں۔24 گھنٹے میں مزید 58 افراد جاں بحق...
شائع 07 جون 2021 05:52pm

ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں۔24 گھنٹے میں مزید 58 افراد جاں بحق ہو گئے۔49ہزار250ٹیسٹ کئے گئے۔1 ہزار490 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی،مثبت کیسز کی شرح 3.02 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب آج کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے۔حاضری 25 فیصد سے بھی کم رہی، نویں سے بارہویں جماعت اور جامعات میں تدریسی عمل جاری رہے گا۔

حکام کےمطابق نویں سے بارہویں جماعت تک تدریسی عمل جاری رہیگا۔ تاہم چھوٹی کلاسز سے متعلق فیصلہ بعد میں کیا جائیگا۔

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے تعلیمی اداروں میں 50 فیصد حاضری اورایس او پی پرعملدرآمد کو یقینی بنانے،جبکہ اسکولوں میں تمام اساتذہ اورعملےکو دو ہفتوں میں ویکسی نیشن لازمی مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔

educational institutes

covid

death toll