Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گھوٹکی حادثہ: ٹرین ڈرائیور کا بیان آگیا۔۔۔۔

گھوٹکی کے قریب افسوس ناک حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین سرسید...
اپ ڈیٹ 07 جون 2021 11:31am

گھوٹکی کے قریب افسوس ناک حادثے کا شکار ہونے والی ٹرین سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجاز احمد نے حادثے سے متعلق تفصیلات بتا دیں۔

سرسید ایکسپریس کے ڈرائیور اعجاز احمد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاؤن ٹریک پر اپنے سامنے بوگیاں گری دیکھ کر ہم نے ہنگامی بریک لگائی، تاہم اس کے باوجود حادثہ ہو گیا۔

ڈرائیور اعجاز احمد کے مطابق حادثہ صبح 3 بج کر 45 منٹ پر ہوا، میں اور میرا اسسٹنٹ ڈرائیور افتخار چاک وچوبند تھے۔

ٹرین ڈرائیور نے مزید بتایا کہ سرسید ایکسپریس کی دو ایئرکنڈیشنڈ بزنس کلاس بوگیاں اور ایک ڈائیننگ کار حادثے میں متاثر ہوئی ہیں جبکہ حادثے کا شکار ہوئی دوسری ٹرین ملت ایکسپریس کی 3 اے سی بزنس، 8 اکانومی کلاس بوگیاں ڈاؤن ٹریک پر گری ہیں۔

واضح رہے کہ حادثے کا شکار بدقسمت ٹرین ملت ایکسپریس کراچی سے سرگودھا جبکہ دوسری ٹرین سرسید ایکسپریس راولپنڈی سے کراچی جارہی تھی۔

حادثے کے بعد ملت ایکسپریس کی 8 اور سرسید ایکسپریس کی انجن سمیت 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جبکہ کچھ بوگیاں کھائی میں جاگریں۔

حکام کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق اور 50 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

Millat Express

Ghotki Train Accident