Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

گھوٹکی میں ڈہرکی کے قریب 2 ٹرینوں میں تصادم، 40مسافر جاں بحق

سکھر:گھوٹکی میں ڈہرکی کے قریب ملت اور سرسید ایکسپریس میں تصادم...
اپ ڈیٹ 07 جون 2021 03:40pm

سکھر:گھوٹکی میں ڈہرکی کے قریب ملت اور سرسید ایکسپریس میں تصادم سے 40مسافر جاں بحق جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ،ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

گھوٹکی میں علی الصبح خوفناک ٹرین حادثہ پیش آیا جس نے کئی گھرانوں پر قیامت ڈھادی ،کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس کی 4بوگیاں ریتی ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹڑی سےاتر کر ڈاؤن ٹریک پر جاگری،راولپنڈی سےکراچی آنےوالی سرسید ایکسپریس کا ڈرائیوراندھیرے اورموڑ کے باعث ٹرین کی بوگیوں کو نہ دیکھ سکا۔

رات 3بج کر 45منٹ پرسرسید ایکسپریس ٹریک پرپڑی ملت ایکسپریس کی بوگیوں سے جاٹکرائی،حادثے کے باعث سرسید ایکسپریس کی 8بوگیاں مکمل تباہ ہوگئیں۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 40 ہوگئی جبکہ 100سے زائد افراد ہوگئے،معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کردی گئی جبکہ شدیدزخمیوں کو سکھر، صادق آباد، رحیم یار خان اور پنو عاقل کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر ملت ایکسپریس میں سوار تھے جبکہ سرسید ایکسپریس کے زیادہ مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاع تاخیر سےملنے کے باعث ریسکیوآپریشن بھی بروقت شروع نہ ہوسکا جبکہ پولیس ،ضلعی انظاممیہ ،ریلوےحکام اور پاک فوج نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا،جاں بحق اور زخمی افراد کو ٹرین کے ڈبے کاٹ کر نکالا گیا۔

ایس ایس پی عمرطفیل کا کہنا ہے کہ حادثے میں 7 بوگیاں متاثر ہوئی ہیں جبکہ مقامی ریسکیو رضاکار کے علاوہ رینجرز اور پاک فوج کے اہلکار بھی امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

معمولی زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں اپنی مدد آپ کے تحت منتقل کیا جارہا ہےجبکہ شدید زخمیوں کو سکھر اور رحیم یار خان منتقل کرنے کی تیاریاں جاری ہیں۔

زخمی مسافر کا کہنا ہےکہ ملت ایکسپریس کی بوگی نمبر دس کا کلمپ ٹوٹا ہوا تھاریلوے عملہ کو آگاہ کردیا تھا ،مرمت کی بجائے جگاڑ سےکام لیا گیا۔

ڈہرکی حادثہ :ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدو رفت معطل

ڈہرکی حادثے کے بعد ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہیں ، لاہور سے کراچی جانےوالی گرین لائن صادق آباد اسٹیشن پر روک لی گئی جبکہ رحمان بابا ایکسپریس رحیم یارخان اسٹیشن پر موجود ہے ۔

ادھر حادثے کے بعد راستے میں موجود لاہور سے روانہ ہونےوالی علامہ اقبال ایکسپریس کراچی پہنچ گئی جبکہ دوسری ٹرین بھی لاہور سے کراچی پہنچ رہی ہیں۔

حادثے کا شکار ٹرین میں کتنے افراد سوار تھے ؟مسافروں کی تعداد آج نیوز کوموصول

گھوٹکی میں حادثے کا شکار ٹرین میں کتنے افراد سوار تھے ؟مسافروں کی تعداد آج نیوز کوموصول ہوگئی۔

ڈہرکی کےقریب پیش آنے والے حادثے میں ٹرینوں میں 1259مسافرسوارتھے،کراچی سےفیصل آبادجانےوالی ملت ایکسپریس میں 765 مسافر سوار تھے، ملت ایکسپریس کےاےسی بس 52اور اکانومی کلاس میں713افرادسوارتھے۔

ٹرین حادثےسےقبل118 افرادروہڑی اوردیگراسٹینم پراترگئےتھے،ٹرین حادثےکےوقت ملت ایکسپریس میں 365مسافرموجودتھے جبکہ کراچی آنے والی سرسیدایکسپریس میں 504افرادسوارتھے۔

کراچی،سکھر،فیصل آباد اورراولپنڈی میں ہیلپ سینٹر قائم

وزارت ریلوے نے کراچی،سکھر،فیصل آباد اورراولپنڈی میں ہیلپ سینٹر قائم کردیا ،معلومات کیلئے ان نمبرز پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

معلومات کیلئے0419200488،03334805996پررابطہ کریں،راولپنڈی ہیلپ سینٹرکیلئے 0519270834 پررابطہ کریں،کراچی ہیلپ سینٹر کیلئے 03312706334 ،03003754200 پررابطہ کریں جبکہ سکھرہیپی سینٹرکیلئے0719310087سےرابطہ کریں۔

صدر مملکت عارف علوی کا گھوٹکی ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گھوٹکی ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گھوٹکی میں پیش آنے والے ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

عارف علوی نے اہل خانہ سے اظہارِ ہمدردی اور جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت کی۔

گھوٹکی ٹرین حادثہ:وزیراعظم عمران خان کا اظہار افسوس،جامع انکوائری کا حکم

وزیراعظم عمران خان نے گھوٹکی ٹرین حادثےپرافسوس کا اظہار کرتےہوئے حادثے کی جامع انکوائری کا حکم دے دیا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں گھوٹکی میں ڈہرکی کے قریب پیش آنے والے ٹرین حادثے پر دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کی مدد اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کا حکم دیا ۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیر ریلوےاعظم سواتی کوفوری جائےپرحادثہ پر پہنچنےکی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ کا گھوٹکی ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گھوٹکی ٹرین حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنرسکھر کو ٹیلی فون کیا اور تمام ضلعی انتظامیہ کومتحرک کرنے کی ہدایت کی ۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہیوی مشینری کاانتظام کرکےزخمیوں کوٹرین سےنکالاجائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے زخمیوں کوفوری اوربہترین علاج کی سہولیات فراہم کرنے،میتیوں کو فوری طور پرآبائی علاقوں کو روانہ کرنے اور مسافروں کی عارضی رہائش اورکھانےپینےکاانتظام کرنےکی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ کوئی انفارمیشن کا نظام بنایاجائےتاکہ عزیزوں کومعلومات مل سکے،ریلوے حکام سے مکمل تعاون کیا جائے۔

وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ کا ٹرین حادثے پر اظہارافسوس

کراچی :وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ سکھر اور گھوٹکی میں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

اویس قادرشاہ نے کہا کہ عوام سے خون کے عطیات دینے کی اپیل ہے،کمشنرسکھر اورڈپٹی کمشنرگھوٹکی سےرابطےمیں ہوں،ڈپٹی کمشنر گھوٹکی اس وقت فیلڈپرموجود ہیں۔

وزیرٹرانسپورٹ سندھ نے مزید کہا کہ ریسکیوآپرین کا خود جائزہ لےرہاہوں،وفاقی حکومت سےنہ پہلےکوئی امید تھی نہ اب ہے۔

گھوٹکی ٹرین حادثہ :وزیراعظم عمران خان کا وزیرریلوے اعظم سواتی سےرابطہ

وزیراعظم عمران خان نے وزیرریلوے اعظم سواتی سےرابطہ کیا اور وزیراعظم نےوزیر ریلوےسے گھوٹکی ٹرین حادثہ کےبارےدریافت کیا۔

وزیراعظم نے وزیر ریلوے کو بلاتاخیر جائے حادثہ پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے،جس کے بعد اعظم سواتی ہنگامی طور پراسلام آباد سے گھوٹکی کیلئے روانہ ہوگئے۔

گھوٹکی ٹرین حادثہ:پاک آرمی نے فوری ریلیف اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا

سکھر :گھوٹکی ٹرین حادثے کی جگہ پر پاک آرمی نے فوری ریلیف اور ریسکیو آپریشن شروع کردیا ۔

آرمی اور رینجرز کے جوان جائے حادثہ پر پہنچنے کے بعد ریلیف اور ریسکیوآپریشن میں مصروف ہیں۔

Train Accident

Ghotki

Dharki

Millat Express