Aaj News

پیر, دسمبر 30, 2024  
28 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارتی اداکار دلیپ کمار کے انتقال کی خبریں زیرگردش

بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے انتقال کی خبریں سوشل...
شائع 07 جون 2021 08:27am

بولی وڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔ دلیپ کمار کو سانس کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق دلیپ کمار کی اہلیہ اور بولی وڈ اداکارہ سائرہ بانو نے لیجنڈری اداکار کی طبیعت ناسازی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں گزشتہ چند روز سے سانس لینے میں دقت تھی، کل طبیعت ناساز ہونے کے بعد انہیں معمول کے ٹیسٹ اور معائنے کے لیے ہندوجا اسپتال لایا گیا ہے۔

سائرہ بانو نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ دلیپ کمار کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں اور خود بہت زیادہ احتیاط کریں۔

دلیپ کمار کے اہل خانہ نے اُن کے انتقال کے حوالے سے پھیلنے والی خبروں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’واٹس ایپ کے فارورڈ پیغامات پر یقین نہ کریں کیونکہ صاحب (دلیپ کمار) کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے۔

اہل خانہ نے دعا کرنے والوں کو خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ’ڈاکٹرز دلیپ کمار کو انشاء اللہ دو سے تین روز میں گھر جانے کی اجازت دے دیں گے‘۔

Bollywood actor

Dilip Kumar