Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'عمران خان کی لیڈرشپ پر کوئی دو رائے نہیں ہے'

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں بڑی جماعتوں میں شامل لوگوں...
اپ ڈیٹ 06 جون 2021 11:07pm

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں بڑی جماعتوں میں شامل لوگوں کا مفادات کا ٹکراؤ بھی ہوجاتا ہے۔لوگوں کے جو تحفظات ہیں ان کو دور کیا جارہاہے۔

آج نیوز کےپروگرام آج رانا مبشرکے ساتھ میں ان کا کہنا تھا کہ آوازیں توہیں لیکن ان سےحکومت کی اکثریت پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔ناراض لوگ بھی کہتےہیں ہمارا جینا مرناپی ٹی آئی کےساتھ ہے۔وہ کہتے ہیں وہ عمران خان کو نہیں چھوڑیں گے۔عمران خان کی لیڈرشپ پر کوئی دو رائے نہیں ہے۔

انہوں نے کہاپی ٹی آئی ارکان نےکبھی نہیں کہاکہ جہانگیرترین کےکیسزختم کردیےجائیں۔جمہوریت میں کچھ چیزوں کو حل ہونے میں وقت لگتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاالیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ووٹنگ اور رزلٹس کو چیلنج نہیں کیا جاتا۔اپوزیشن مخالفت برائے مخالفت کررہی ہے۔تمام مسائل ووٹنگ مشین سے حل ہو سکتے ہیں۔

Shafqat Mehmood