Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

'حکومت قومی خزانےکے ساتھ وہی کچھ کررہی ہے جو آٹے اور چینی کے ساتھ ہوا'

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت قومی خزانے اور...
شائع 06 جون 2021 08:49pm

مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت قومی خزانے اور ریونیو کے ساتھ وہی کچھ کررہی ہے جو آٹے اور چینی کے ساتھ ہوا۔ گرانٹ کو استعمال کرکے زیادہ ریونیو دکھانا قوم کے ساتھ فریب ہے۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ 140 ارب روپے کی ایف بی آر کو ادائیگی پر 'اے جی پی آر' کے اعتراض نے ریونیو کے اعدادوشمار کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔ اکاونٹینٹ جنرل پاکستان حکومت سے مطالبہ کررہا ہے کہ ٹیکس ری فنڈ کی ادائیگی کے بعد ریونیو میں کمی دکھائی جائے۔یہ انکشاف بتارہا ہے کہ کس طرح حکومت معاشی اور شماریاتی اعداد و شمار میں مسلسل گڑ بڑ کرنے میں مصروف ہے۔

شہبازشریف نےکہا کہ گزشتہ برس بھی 100 ارب روپے کی ایڈجسٹمنٹ کی گئی۔ گرانٹس کو استعمال کرکے زیادہ ریونیو دکھانے کی حکومتی چالاکی قوم سے فریب ہے۔

President

shahbaz sharif