Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ملک میں اب احتساب کاعمل رک نہیں سکے گا'

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نےکہا ہے کہ ملک میں اب احتساب...
شائع 06 جون 2021 06:05pm

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نےکہا ہے کہ ملک میں اب احتساب کاعمل رک نہیں سکے گا۔ باہر جانے والوں کو واپس لائیں گے۔آج مسلم لیگ ن کی حالت دیکھ کر ترس آتا ہے۔

لاہورمیں میڈیاسےگفتگوکرتےہوئے شہباز گل کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی صفوں میں آج کل مکمل خاموشی ہے،جس کی وجہ ان کے کرتوت ہیں۔ مریم نواز کا نام لئے بغیر بولے، جو باجی ہمیشہ تھر تھلی موڈ میں ہوتی تھیں وہ بھی خاموش ہیں اور ان کے چاچا بھی۔

شہبازگل کا کہنا تھا کہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث گنے اورگندم کی بمپر کراپ ہوئی ہے،اس سے ملک کی معیشت مزید بہتر ہوگی۔

pm imran khan

shahbaz gill