Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈائریکٹر کے بیٹوں کے ساتھ 'متنازع ویڈیو': ہانیہ عامر کا ردعمل

گزشتہ چند دنوں سے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو سوشل...
اپ ڈیٹ 06 جون 2021 01:01pm

گزشتہ چند دنوں سے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں وہ پاکستانی ڈائریکٹر وجاہت رؤف کے بیٹے عاشر وجاہت کے ساتھ 'قابلِ اعتراض' حالت میں نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ عامر کو نشانے پر لے لیا اور انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا۔

تہم اب اتنے دن بعد ہانیہ نے خاموشی توڑ دی ہے اور ان کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ناقدین کیلئے ایک وضاحتی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے لکھا، 'میں اپنی ذاتی زندگی کے کچھ حصے یہاں شیئر کرتی ہوں، کچھ لوگ اسے پسند کرتے ہیں جب کہ کچھ صارفین سوچتے ہیں کہ مجھے یہ نہیں کرنا چاہیے تھا۔'

انہوں نے مزید لکھا، 'میں یہ اس لیے کرتی ہوں تاکہ جو مجھے فالو کرتے ہیں ان کے ساتھ میرا رابطہ قائم رہ سکے، میں یہاں مسکراہٹیں پھیلانے کیلئے ہوں، مجھے اس لڑکی کے طور پر یاد رکھیں جو آپ کے دلوں کو چھو لیتی ہے۔'

اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'مجھے اس انسان کی حیثیت سے یاد رکھیں جس نے اپنی زندگی میں آنے والے چیلنجز سے قطع نظر ہر لمحہ لطف اندوز ہونے کی کوشش کی۔

انہوں نے ناقدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، 'کچھ لوگوں کو نفرت انگیز تبصرے کرتے ہوئے دیکھا، بے فکر رہیں یہ کوئی جذباتی پوسٹ نہیں ہے، میں یہاں صرف ان لوگوں کیلئے آئی ہوں جو نفرت کے اوپر محبت کو ترجیح دیتے ہیں۔'

Viral Video

Hania Aamir