Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، آج بھی پارہ 37ڈگری تک جانے کا امکان

کراچی:شہر قائد میں گرمی کی لہر برقرار ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا...
شائع 06 جون 2021 12:44pm

کراچی:شہر قائد میں گرمی کی لہر برقرار ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج بھی درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ۔

کراچی میں گرمی کے ڈیرے ہیں سخت دھوپ اور گرم موسم کے باعث سڑکوں پر سناٹا ہے، گرمی کی حالیہ لہر سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا کہ شہر میں آج بھی موسم گرم رہے گا۔

درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے جبکہ جنوب مشرق سے 9 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، گزشتہ شب شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی تھی۔

محکمہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے شہر میں بارش کا تو کوئی امکان تاہم شام کے اوقات مطلع جزوی ابرآلود رہے گا ۔

karachi

Met Office

tempreture

Hot Weather