Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں پانچویں ، آٹھویں جماعت کے امتحانات لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:کورونا وبا ءکے باعث وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں...
اپ ڈیٹ 06 جون 2021 04:30pm

اسلام آباد:کورونا وبا ءکے باعث وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات لینے اور پہلی سے چوتھی، چھٹی اور ساتویں کلاس کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کےطلباءکیلئےبڑی خبرہے کہ پہلی سےچوتھی،چھٹی اورساتویں کلاس کو پروموٹ کرنےکافیصلہ کیا گیا ہے ،طلباءکوبغیرامتحان کےاگلی کلاس میں پروموٹ کیاجائےگاجبکہ پانچویں اورآٹھویں کےامتحانات لئےجائیں گے،اس حوالے سے وزارت تعلیم نے منظوری دے دی ہے۔

ڈائریکٹرجنرل وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں کے امتحانات لازمی لینے کی سمری بھجوادی ہے، پانچویں اور آٹھویں کے سینٹرلائزڈامتحانات کاشیڈول وفاقی نظامت تعلیمات جاری کرے گا۔

حکام وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ جن بچوں کو اگلی کلاسز میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہیں گزشتہ سال کےنتائج کی بنیاد پر بچوں کو پروموٹ کیاجائےگا،گزشتہ سال پہلی سے8ویں تک کے بچوں کو بغیر امتحان پروموٹ نہیں کیاگیاتھا،گزشتہ سال 90فیصد طلباء کے امتحانات ہوئے تھے اور بچوں کو نتائج کی بنیادپرپاس کیاگیاتھا۔

سندھ حکومت تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کرسکی

دوسری جانب سندھ حکومت تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں کرسکی، والدین پریشانی سے دوچار ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت کورونا ٹاسک فورس کی بیٹھک میں صوبے میں تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔ پیرنٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن نے ویکسی نیشن مکمل ہونےتک تعلیمی ادارے نہ کھولنے کا مطالبہ کردیا۔

پنجاب اورخیبرپختونخوامیں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی تیاری کیلئے تعلیمی ادارےیکم جون کو کھل چکے ہیں جبکہ آٹھویں جماعت تک کیلئے دونوں صوبوں میں اسکولز کل سے کھلیں گے۔

ادھر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں تمام سرکاری و نجی اسکولز،کالجز میں تدریسی عمل جاری ہے۔

اسلام آباد

students

promotion