Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کیخلاف فورسز کا آپریشن جاری

ڈی جی خان :ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کیخلاف فورسز کا آپریشن...
شائع 06 جون 2021 10:23am

ڈی جی خان :ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کیخلاف فورسز کا آپریشن جاری ہے، ملزموں کے ایک ساتھی نے ہتھیار ڈال کر خود کو فورسز کے حوالے کر دیا، ملزم پولیس اور بی ایم پی کو 4مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔

پولیٹیکل اسسٹنٹ حمزہ سالک کے مطابق فورسز نے لادی گینگ کے گرد گھیرا مزید تنگ کر دیا، ملزمان کے ایک ساتھی نے بارڈر ملٹری پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے اورخود کو رضاکارانہ طور پرقانون کے حوالے کردیا۔

سرنڈر کرنے والا ملزم یعقوب بزدارعرف یعقوبی پولیس اور بی ایم پی کو چار مختلف مقدمات میں مطلوب تھا اور ملزم پر پولیس اہلکار کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے کا بھی الزام ہے۔

دوسری جانب پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق لادی گینگ کی سہولت کاری کے الزام میں اب تک گرفتار35 ملزمان سے تفتیش کاعمل بھی جاری ہے۔

Dera Ghazi Khan