Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سلمان خان کو چھیڑنا کے آر کے کو مہنگا پڑگیا

بولی وڈ اسٹار سلمان خان کی نئی فلم "رادھے" پر منفی تجزیہ کرنے ...
شائع 06 جون 2021 09:15am

بولی وڈ اسٹار سلمان خان کی نئی فلم "رادھے" پر منفی تجزیہ کرنے والے کمال آر خان نے ہمیشی کیلئے بھارت کو چھوڑنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

کمال آر خان نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ مجھے بولی وڈ والے مسلسل ہراساں کر رہے ہیں، میں کسی مقدمے کا سامنا نہیں کرنا چاہتا اس لئے ایم ایف حسین کی طرح بھارت سے ہمیشہ کیلئے چلا جاؤں گا۔

کے آر کے نے کہا کہ میں نے فلموں کے ریویو کرنا چھوڑ دیا تھا تاہم بولی وڈ والوں نے دوبارہ مجبور کیا، مجھے ریویو کرنے سے صرف عدالت کے ذریعے روکا جا سکتا ہے اور ایک بار بھارت سے چلا گیا تو پھر کوئی نہیں روک پائے گا۔

کمال آر خان خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بہتر ہے مجھے زیادہ پریشان نہ کیا جائے، ورنہ میرے پاس بولی وڈ والوں سے متعلق بہت سی ویڈیوز اور تصاویر ہیں جنہیں وائرل کر کے سب کے راز فاش کر سکتا ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے بھارت سے چلے جانے سے بولی وڈ والے پچھتائیں گے، پھر کسی کا لحاظ نہیں کروں گا۔

واضح رہے کہ فلم "رادھے" کا منفی ریویو کرنے پر اداکار سلمان خان نے کمال آر خان کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے، تب سے دونوں میں کشیدگی برقرار ہے۔

گلوکار میکا سنگھ بھی سلمان خان کی سپورٹ میں میدان میں آئے۔ انہوں نے کمال آر خان کے خلاف گانا ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا جس کا عنوان "کے آر کے کتا" ہے۔

اس کے بعد گلوکار اور فلمی ناقد کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ میکا سنگھ نے کے آر کے کو "گدھا" اور "چوہا" کہا، جب کہ فلمی ناقد نے جواب میں میکا سنگھ کو "احمق گلوکار" کہہ ڈالا۔

Salman Khan

Bollywood