Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شمالی وزیرستان: میرانشاہ میں پاسپورٹ اور نادرا دفاتر کا افتتاح

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمدنےشمالی وزیرستان کےہیڈ...
شائع 05 جون 2021 06:21pm

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمدنےشمالی وزیرستان کےہیڈ کوارٹرمیرانشاہ میں پاسپورٹ اور نادرا دفاتر کا افتتاح کردیا۔ پیر سے شناختی کارڈ و سروس کےلئے نادرا دفتر اور دو موبائل وین کام کا اغاز کریں گے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید آج ایک روزہ دورے پر صوبائی وزیر ریلیف محمد اقبال کے ہمراہ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان پہنچے جہاں پر انہوں نے وزیرستان کے عوام کےلئےنادرا اور پاسپورٹ سروس شروع کردی ہے اورمیرانشاہ میں دونوں دفاتر کا افتتاح کردیاہے۔ اسی طرح عوام کی سہولت کےلئے2 نادرا موبائل وین بھی فراہم کرنے کا احکامات جاری کئے گئے۔

اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں نادرا سینٹرکےلئےمرد اسٹاف کےساتھ ساتھ مقامی خواتین کو بھی تربیت دے کر بھرتی کیا جائے گا تاکہ یہاں کی خواتین شناختی کارڈ بنوانے میں مشکلات درپیش نہ ہوں۔

انکایہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے پاس 300 گاڑیاں کھڑی ہیں جن میں سے 2 گاڑیاں پیر کے دن شمالی وزیرستان پہنچ جائیں گی جوکہ گھر کی دہلیز پر عام عوام کےلئے سہولیات فراہم کرےگی۔

Sheikh Rasheed

North Waziristan

NADRA

Federal Interior Minister

Passport Office