Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

'چاہتے تھے ن لیگ پی پی کی شادی برقرار رہے، مولانا کے کندھے کمزور ہونے سے طلاق ہوگئی'

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نےکہاہےکہ ن لیگ اور...
اپ ڈیٹ 05 جون 2021 06:35pm

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نےکہاہےکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں طلاق ہوگئی ہے۔سیاست مولانا فضل الرحمان کے بس کی بات نہیں،بجٹ میں عوام کو بڑا ریلیف دیں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے ن لیگ پیپلز پارٹی کے حوالے کی۔ہم چاہتے تھے کہ یہ شادی برقرار رہے مگر مولانا کے کندھے کمزور ہونے سے طلاق ہو گئی۔

فواد چوہدری نے بجٹ میں عوام کےلئےخوشخبری کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ متوسط طبقے کو ریلیف دیا جائے گا۔

فواد چوہدری نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کےلئے ملکر کام کرنے کی دعوت بھی دے ڈالی۔

وفاقی وزیر اطلاعات کاکہنا تھاکہ پاکستان کو فیٹف پر بڑی کامیابی ملی، اسکے لئے تمام اداروں نے مل کر کام کیا۔ پاکستان کی مشکلات ختم ہوگئی ہیں۔

PDM

fawad chaudhry

Maryam Nawaz

JUI

PPP

Fazal ur Rehman

budget

Federal Information Minister