Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ہم مفت مشورے دیتے ہیں لیکن حکومت والے سنجیدگی سے نہیں لیتے'

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہم حکومت کو...
شائع 05 جون 2021 05:52pm

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہم حکومت کو زبردستی مفت مشورے دیتے ہیں لیکن حکومت والے ہماری بات سنجیدگی سے نہیں لیتے۔

انہوں نے اپنے دور حکومت میں ترقیاتی بجٹ کو سب سے بہتر قرار دیا۔

لاہورمیں ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پرتقریب سےخطاب میں پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم اتحادی ہونے کے ناطے حکومت کو مفت مشورے دیتے ہیں مگر سنجیدہ نہیں لیا جاتا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ انکے دور حکومت میں بجٹ کی کھپت ہمیشہ 96 فی صد رہی، مگر ہم نے کبھی اپنی تعریف کےلئے ڈھول نہیں پیٹا۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا انسانی سانس بحال رکھنے کےلئے فضاء کر صاف رکھنا ہوگا، موحولیاتی آلودگی کو بہتر بنانا پڑے گا۔

Chaudhry Pervaiz Elahi

Speaker Punjab Assembly