Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف بی آر جولائی سے تاجروں کو نوٹسز بھیجنا بند کردے گا،وزیر خزانہ

کراچی کے تاجروں نے وزیر خزانہ شوکت ترین کے سامنے شکایتوں ...
شائع 05 جون 2021 09:27am

کراچی کے تاجروں نے وزیر خزانہ شوکت ترین کے سامنے شکایتوں کےانبار لگا دیئے۔

ایوان صنعت و تجارت کراچی میں پری بجٹ سیمینار کے دوران تاجروں نے وزیر خزانہ شوکت ترین سے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر دباؤ ڈالتا ہے۔ شناختی کارڈ کی شرط ختم کی جائے اور پانچ برآمدی شعبوں کے لیے زیرو ریٹڈ ریجم بحال کیا جائے۔

وزیر خزانہ نے یقین دلایا کہ ایف بی آر یکم جولائی سے تاجروں کو نوٹسز بھیجنا بند کردے گا، ساتھ ہی کہہ دیا کہ ٹیکس ڈیفالٹر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے گا۔

شوکت ترین نے متنبہ کیا کہ اگر تیسرے فریق کے آڈٹ کے بعد کوئی غلط کام سامنے آیا تو نہ صرف تحقیقات بلکہ سخت کارروائی ہوگی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ لوگوں کے تمام بلوں، ڈپازٹس کی تعداد اور سفری معلومات کاجائزہ لیا جائے گا۔ ٹیکس ڈیفالٹ ثابت ہونے پر ڈیفالٹرز کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے گا۔

Finance minister

FBR

shaukat tareen