Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خود کو جمہوری کہنے والے فوج سے کہتے ہیں حکومت گرادو، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جدوجہد کے بغیر...
اپ ڈیٹ 04 جون 2021 03:18pm

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جدوجہد کے بغیر تبدیلی نہیں آتی،لوگ پنجے گاڑے اس نظام سے فائدہ اٹھا رہے ہیں، مافیاز حکومت کو ناکام کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ فائدہ اٹھاتے رہیں، ہم قانون کی حکمرانی کی کوشش کر رہے ہیں،خود کو جمہوری کہنے والے فوج سے کہتے ہیں حکومت گرادو۔

وزیراعظم عمران خان نےلودھراں ملتان شاہراہ منصوبےکاسنگ بنیادرکھ دیا،تقریب میں وفاقی وزیر مرادسعید اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی شریک ہوئے ۔

وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرادسعیداوران کی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتاہوں،ایک حکومت سڑکیں بنانے کا دعویٰ کرتی تھی،سڑکیں بنانےکےعلاوہ اوربھی بہت کام کرسکتے ہیں،ہم نےسابق دور سے 3گنازیادہ سڑکیں بنائیں ہیں ،یہ سڑک3اضلاع کو جوڑے گی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزینس نے این آر او کیلئے ہم پربہت تنقیدکی، تاثردیاجارہاتھاکہ بٹن دبانے سے نیا پاکستان بن جائے گا،اسٹیسہ کو نظام کو تبدیل کرنےمیں وقت لگتا ہے،طویل جدوجہدکےبغیرکوئی تبدیلی نہیں آتی،انگریزوں سےآزادی حاصل کرنے میں کئی سال لگے۔

عمران خان نے حکومت کیخلاف مافیاز کی منصوبہ بندی آشکار کردی اور کہا کہ مافیاا ور کرپٹ نظام سے آزادی اورجدوجہد سے ملتی ہے ،چینی مافیا سمیت دیگر مافیاز حکومت کو گرانا چاہتے ہیں، ہر جگہ مافیاز ہیں ،اس لئے حکومت کو ناکام کرنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ یہ کہتےہیں این آر او دوورنہ حکومت گرادیں گے،فوج سے کہتے ہیں کہ حکومت گرادو،خودکوجمہوری کہنےوالےفوج سےمددمانگتے ہیں،ان کی چوریاں سامنےآرہی ہیں۔

اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پہلےکہاگیاکہ معیتہ تباہ کردی،کوروناکےباوجود ہم نے معیتی کو بچایا،بھارت اورپاکستان کے حالات ایک جیسےہیں،بھارت میں گروتھ ریٹ منفی میں چلا گیا،پاکستان کےگروتھ ریٹ میں بہتری آئی ہے،عوام کو کورونا اور معیشت کوبچانےکی کوشش کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہماری زراعت میں بہتری آرہی ہے،شوگرملزسےکسانوں کووقت پرپیہ دلوایا ،کسان کو پیہ ملے تو وہ لندن میں فلیٹ نہیں بناتا، کرپشن کے پیسے سے لندن میں فلیس بنتےتھے،آئی ٹی کی برآمدات میں تیزی آئےگی،پاکستان میں 10نئےڈیمزبننےجارہےہیں،لوگ ڈیمزکےبجائےالینشپ کاسوچاکرتےتھے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ گلوبل وارمنگ سےبچنےکیلئے10ارب درخت لگارہےہیں،لندن میں عیداور چھٹیاں گزارنےوالوں کوپاکستان کاکیاپتا؟ملک میں سیاحت کو فروغ دےرہےہیں،برااورمشکل وقت گزرگیاہے،گروتھ ریٹ بہتربنانے اورروزگارفراہم کرنےکاوقت ہے،بینکس گھروں کیلئے قرض دینےکیلئےتیارنہ تھے،بینکس میں60ارب کےقرضوں کی درخواست آچکی ہے،تعمیراتی شعبےکےفروغ سے30انڈسٹریزچلتی ہیں۔

معاشی بدلاؤاورتعمیراتی پالیسیاں مختلف شعبوں میں کامیابی کامظہرہیں،وزیراعظم

اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ معاشی بدلاؤاورتعمیراتی پالیسیاں مختلف شعبوں میں کامیابی کامظہرہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ترقی کی جانب رخ موڑتی معیشت اور ہماری تعمیراتی پالیسی کی کامیابی کے نتائج مختلف شعبوں سے برآمد ہورہے ہیں،پاکستان بدل رہاہے، دیوالیہ کے قریب سی ڈی اےکا 2017 میں خسارہ 5ارب 80کروڑتھا، اس مالی سال سی ڈی اے73ارب سرپلس پرہے اور سی ڈی اے کے اکاؤنٹ میں 26ارب روپے موجود ہیں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ معاشی استحکام کےبعدوقت آگیاہےاسلام آبادکوماڈل سٹی بنایاجائے،ایسی ماڈل سٹی جس میں اصلاحات ،تعمیر ترجیح ہوگی، دیگر بڑے شہربھی عزم، شفافیت اور جدت کے ساتھ ترقی کی راہ پرگامزن ہوسکتے ہیں۔

IK Address

pm imran khan

اسلام آباد

Multan