Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

'ن لیگ معیشت کو تباہی کے دہانے پر چھوڑ گئی تھی'

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس میں کہا ن لیگ کے غلط فیصلوں سے معیشت کو 20 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، کڑی شرط ماننا پڑیں۔
شائع 03 جون 2021 10:06pm

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کہتے ہیں ن لیگ معیشت کو تباہی کےدہانےپرچھوڑگئی تھی۔اسحاق ڈار نے تو معیشت کاحشرنشر کردیا تھا۔ن لیگ کی غلط پالیسیوں کے باعث پیسوں کےلئےہمیں آئی ایم ایف جاناپڑا۔مجبوری میں مشکل شرائط مانیں۔موجودہ حکومت نےسنبھالادیا۔کورونا صورتحال کےباوجود شرح نمو چار فیصد تک لے کر گئے۔

وزیرخزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس میں مہنگائی، قرضوں اور معاشی مشکلات کا ذمہ دارن لیگ کی سابقہ حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہاروپے کو مصنوعی طریقےسے مستحکم کیا،ن لیگ کے غلط فیصلوں سے معیشت کو 20 اربڈالر کا نقصان ہوا۔آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، کڑی شرط ماننا پڑیں۔

انہوں نے کہاکورونا کے باوجود موجودہ حکومت نے عمدہ طریقے سے معیشت کو سنبھالا،گروتھ ریٹ چارفیصد تک پہنچاناقابل ستائش ہے۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہان لیگ کی معاشی ٹیم ملک کودیوالیہ پن کےقریب لےگئی تھی۔اپوزیشن سے حکومت کی کامیابی ہضم نہیں ہورہی.

حماد اظہر نے کہاہر سال کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہورہا ہے۔موجودہ دور میں زرمبادلہ کے ذخائربلند ترین سطح پر ہیں۔

Current account deficit

Federal Minister Finance Shaukat Tareen