Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کے الیکٹرک کی بجلی 6روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست

اسلام آباد،کراچی: کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی 6 روپے 31 پیسے فی...
شائع 03 جون 2021 02:57pm

اسلام آباد،کراچی: کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی 6 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔

کراچی کے شہری بجلی کی قیمتوں میں بڑے اضافے کیلئے تیار ہو جائیں، کے الیکٹرک نے نیپراسے بجلی6 روپے 31 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی ہے،نیپرا کے الیکٹرک کی درخواستوں پر 15 جون کو سماعت کرے گا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے ماہانہ ایڈجسٹمنٹس کی مد میں بجلی5 روپے 95 پیسے جبکہ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی 36 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

جنوری2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی1روپے 97 پیسے، فروری2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 49 پیسےاور مارچ 2021کی ایڈجسٹمنٹ کیلئے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 49 پیسے اضافے کی درخواست کی ہے جبکہ اپریل 2021 کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 86 پیسے کمی کی استدعا کی گئی ہے۔

nepra

karachi

اسلام آباد

apeal

K Electric

Electricity price increase