Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

سینیٹ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ترمیمی بل منظور کرلیا

اسلام آباد:سینیٹ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ترمیمی بل...
شائع 03 جون 2021 02:52pm

اسلام آباد:سینیٹ نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ترمیمی بل 2021منظور کرلیا، اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کی بل کمیٹی میں بھیجنے کی تجویز مسترد کردی گئی جس پر اپوزیشن آگ بگولہ ہوگئی۔

ایوان بالا کے اجلاس میں مردم شماری کے معاملے کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں لانے کے معاملے پر رضا ربانی کے نکتہ اعتراض پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کا خط موصول ہوا،اسی وقت صدر کو اجلاس بلانے کیلئے لکھا اور صدر کو لکھے گئے خط کی کاپی اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو بھی بھیج دی ۔

اجلاس کے دوران پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی ترمیمی بل 2021ء وزیر پارلیمانی امورعلی محمد خان نے پیش کیا ۔

اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی ،پیپلز پارٹی کی رہنماء شیری رحمان اورسینیٹر سعدیہ عباسی نے پہلے مطالبہ کیا کہ بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کیا جائے۔

چیئرمین کے کہنے پر اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے مزید مخالفت نہیں کی اورایوان نے بل منظور کر لیا۔

سینیٹر سعدیہ عباسی نے کہا کہ اس طرح قانون سازی بلڈوز کرنی ہے تو پھر ہمارا یہاں بیٹھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

سینیٹر علی محمد خان نے مؤقف اپنایا کہ بل ملک کے مفاد میں ہے،اس طرح نہ کریں۔

پیپلز پارٹی کی رہنماء شیری رحمان نے خدارا آرڈیننس کی فیکٹری بند کردیں۔

امگرزیشن ترمیمی بل 2021 مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کی جانب سے پیش کیاگیا۔

کابینہ ڈویژن نے تحریری جواب میں بتایا کہ نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام کے تحت حکومت نے پچاس لاکھ گھر تعمیر کرنے کے پروگرام کا آغاز کیا ہے، 45 ہزار گھر زیر تعمیر ہیں، نجی شعبے نے 30 لاکھ گھر بنانے کے 180 سے زائد پروپوزل جمع کرائے ہیں۔

وزارت ہوا بازی نے بتایا گیا کہ گزشتہ 6 ماہ میں فلائٹس آپریشن متاثر ہونے سے پی آئی اے کو 7،9 ارب کا نقصان ہوا،اب تک 14 پائلٹس کے لائسنس معطل کئے گئے۔

نزہت صادق اور سیمی ایزدی کے سوال پرعلی محمد خان نے کہا کہ بے نظیر اِنکم سپورٹ پروگرام موجود ہے اسے ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

قائد ایوان ڈاکٹر شہزاد وسیم نے شیری رحمان کے نکتہ اعتراض پر کہا کہ کیا آرڈیننس لانا قانون کخلا ف ہے ؟اور اُن صحافیوں کا کیا کروں جو قتل ہوئے، ہمیشہ کیلئے آواز خاموش کرا دی گئی،حکومت صحافیوں کے قاتلوں کے قریب پہنچ چکی ہے۔

اپوزیشن اراکین نے کہا کہ میڈیا پو قدغن نہ لگایا جاۓ اور صحافیوں پر تشدد کا سلسلہ بند کیا جائے ،بعد ازاں اجلاس غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

اسلام آباد

Opposition leader

chairman sadiq sinjrani

senate

Yousuf Raza Gilani

Bill