Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیرہ غازی خان: لادی گینگ کیخلاف سرچ آپریشن 10ویں روز بھی جاری

ڈی جی خان: ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کیخلا ف سرچ آپریشن 10ویں ...
اپ ڈیٹ 03 جون 2021 01:04pm

ڈی جی خان: ڈیرہ غازی خان میں لادی گینگ کیخلا ف سرچ آپریشن 10ویں روز بھی جاری ہے،پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گینگ کے ارکان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

لادی گینگ کے ارکان کو گرفتار کرنے کیلئے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی مگر ملزمان تاحال قانون کے شکنجے میں نہ آسکے۔

آر پی او فیصل رانا نے لادی گینگ کے ملزمان کو گرفتار کرنے کیلئے 72 گھنٹوں کی ڈیڈ لائن دی تھی،10ویں روز بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انٹیلی جنس بیس پر مختلف علاقوں میں چھاپے مارے۔

پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ لادی گینگ کی سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ملزمان سے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم تحقیقات کررہی ہے، ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے، گینگ کے ارکان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

Dera Ghazi Khan