Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک بھرمیں آج سے 18سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن مہم تیز کردی گئی، آج...
اپ ڈیٹ 03 جون 2021 04:09pm

اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا ویکسی نیشن مہم تیز کردی گئی، آج سے18سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کی جا رہی ہے۔

ملک بھر میں آئی ڈی کارڈز کے حامل تمام افراد کی ویکیسن کا عمل شروع ہوگیا ، آج سے 18سال اور زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا آغاز ہو رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں سربراہ این سی او سی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن رجحان میں ریکارڈ اضافہ ہوا، مہم میں تیزی حکومت کی بڑی سرمایہ کاری کے باعث ممکن ہوئی، اب تک ویکسین کی خریداری تقریبا25کروڑ تک پہنچ چکی ہے،اگلے سال ویکسین کے حصول کیلئے مزید رقم خرچ کی جائے گی۔

دوسری جانب این سی او سی کے مطابق ملک میں اب تک80لاکھ سے زائد افراد کوویکسین لگائی جا چکی ہے ،جس میں یومیہ 3لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

NCOC

asad umar

اسلام آباد

corona vaccine

Vaccination