سندھ میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ بند کرنے کی ہدایت
کراچی :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ جو سرکاری ملازم کورونا ویکسین نہ لگوائے اس کی جولائی سے تنخواہ بند کردی جائے۔
جس نے ویکسین نہ لگوائی اس نے اپنی تنخواہ گوائی،سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ خطرے میں آگئی ،کوروناٹاسک فورس اجلاس میں آئندہ ماہ کی تنخواہ ویکسی نیشن سے مشروط کردی گئی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کوروناٹاسک فورس کااجلاس ہوا،جس میں کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ، مرتضیٰ وہاب، کمشنر کراچی، سیکریٹری خزانہ، کورفائیو اور دیگر شریک ہوئے۔
کورونا وائرس کے صوبائی ٹاسک فورس کے اجلاس میں سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایاکہ باہر سے آنے والے 26812 مسافروں کے ٹیسٹ کےئ گئے، جس میں 55 کیسز مثبت آئے، 29 مئی کو 4 مسافروں میں انڈین ویرینٹ کی تشخیص ہوئی جنہیں آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے، 4 انڈین ویرینٹ مریضوں سے 14 افراد رابطے میں آئے تھے جن کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔
کورونا کیسز کی شرح میں یکم جون کو 12.45 فیصد جبکہ 2 جون کو کراچی میں 11.77 فیصد مثبت کیسز تھے،سندھ میں کوویڈ ویکسین کے 15لاکھ 50ہزار 553ڈوز لگائے جا چکے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے لوگوں کو شناختی کارڈ لے کر ویکسی نیشن سینٹرز پر ویکسین لگوانے کی اپیل کردی۔
مراد علی شاہ نے محکمہ خزانہ کو ہدایت کی کہ جو سرکاری ملازم ویکسین نہیں لگوائے گا اس کی جولائی سے تنخواہ بند کی جائے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے 3 سو بی ایچ یو کو ویکسی نیشن سینٹر قائم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ویکسی نیشن سینٹر میں روزانہ 30 ہزار ڈوز لگانے کا ہدف دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ موبائل ویکسی نیشن ٹیم روزانہ 60 ہزار ڈوز لگائے گی جبکہ 90 نجی اسپتالوں کو روزانہ 10 ہزار ڈوز روزانہ لگانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.