Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم اور گردونواح میں بارش، موسم خوشگوار

اسلام آباد ،راولپنڈی،جہلم اورگردونواح میں صبح سویرے ہی بارش کے...
شائع 03 جون 2021 09:38am

اسلام آباد ،راولپنڈی،جہلم اورگردونواح میں صبح سویرے ہی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ گرمی کا زورٹوٹ چکا ہے۔

جڑواں شہروں سمیت جہلم،باغ آزادکشمیر میں صبح سویرے ہی مارگلہ کی پہاڑیوں کی طرف سے سیاہ بادل آئے اوربرسنا شروع ہوگئے،بادل برسنے سے گرمی کا زورتوختم ہوچکا اورموسم بھی ساتھ ساتھ خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا،جنوبی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، گلگت بلتستان اورکشمیرمیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے۔

اسلام آباد

Met Office

Rain

Jehlum

rawalpndi